نعیمین ایسوسی ایشن ماہ صیام میں 10ہزار سے زائد افراد کو فہم شریعت کورس کروائے گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نعیمین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ماہ رمضان المبارک میں ملک بھر میں 10ہزار سے زائد افراد کو’’فہم شریعت کورس‘‘ کروایاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی نے جامعہ نعیمیہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری مولانا شفقت علی یوسفی،مفتی ندیم قمر،مفتی مسعود الرحمان نعیمی،حافظ ارشد نعیمی،پروفیسر سفارش علی نعیمی،مولانا ریاض احمدنعیمی،حافظ محمدسلیم نعیمی،مفتی محمدآصف یوسفی ودیگر مرکزی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔