معیشت کی بحالی کیلئے تجارتی خسارے پر قابو پایا جائے : ایس اے حمید

16 مئی 2016

لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 96ایس اے حمید نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی کیلئے تجارتی خسارے پر جنگی بنیادوں پر قابو پائے در آمدات میں اضافے اور 20ارب ڈالر کے سالانہ تجارتی خسارے نے معیشت کو تباہی سے دوچار کر رکھا ہے توانائی بحران اور د ال ، چاول ، سبزی وغیرہ جیسی خود کفیل اشیا ء کی بر آمد کی بجائے در آمد ہونا حکمرانوں کی نا اہلی اور ناکامی کا ثبوت ہیں۔