معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے اصلاح پر توجہ دی جائے : میاں جمیل
لاہور( خبر نگار) معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے ۔ اصلاح پر توجہ دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ، مذہبی فرائض سے چشم پوشی اجتماعی رجحان بن چکا ہے ۔ عام شہری سے لے کر انتظامیہ ، عدلیہ اور مقننہ کے ذمہ داران تک سب کو اجتماعی اور مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اہم عہدوں پر فائز شخصیات ذمہ داریوں کا ادراک نہیں کریں گی۔ تب تک نچلی سطح تک شعور بیدار کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اجتماعی ذمہ داریوں کو نبھانے میں کسی فرد یا ادارے کو غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ۔