رمضان سے پہلے ہی قیمتیں بڑھ گئیں کئی سبزیاں پھل عام آدمی کی پہنچ سے باہر

16 مئی 2016

لاہور( خبر نگار) رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی پھلوں کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ آلو بخارہ 315 ، سیب پہاڑی125 ، سیب نیوزی لینڈ 232 ، کینو 150 ، انار بدانہ 295 ، انار قندھاری 242 ، فالسہ 180 روپے کلو میں فروخت ہوئے ۔ جبکہ اتوار بازاروں میں فروخت ہونیوالے ان پھلوں کا معیار کسی بھی طرح سے اے کیٹگری کے پھلوں کا نہیں تھا ۔ اتوار بازاروں میں سخت گرمی کی وجہ سے صبح کے اوقات میں خریداروں کا رش رہا جبکہ بعد میں بازار خالی نظر آئے۔ خریدار گرانفروشی ، بی کیٹگری پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کاشکوہ کرتے رہے ۔ اتوار بازار میں سیب پہاڑی 5 روپے اضافے سے 125 ، سیب میدانی 75 ، سیب امری اور سیب سفید 70 ، تربوز 17 ، کیلا درجن 55 ، خوبانی پیلی 7 روپے کمی سے 105 ، آلوچہ 60 ، خربوزہ گول سفید 35 ، خربوزہ گول پیلا 20 ، خربوزہ سپیشل 40 ، خربوزہ دوم 20 ، امرود 65 ، لوکاٹ 90 ، آم سہارنی 5 روپے اضافے سے 85 ، آم دوسہری 75 ، آم سندھڑی 10 روپے اضافہ سے 95 ، آم دیسی 45 ، آم کچے 20 ، پپیتا 75 ، کھجور اصل 115 ، کھجور ایرانی 150 ، چیکو 75 روپے کلو فروخت ہوئے ۔ جبکہ سبزیوں میں آلو 15 ، پیاز 5 روپے کمی سے 21 ، ٹماٹر 2 روپے اضافہ سے 15 ، لہسن دیسی 5 روپے اضافہ سے 115 ، لہسن چائنہ کوئٹہ 10 روپے کمی سے 150 ، ادرک تھائی لینڈ 5 روپے اضافہ سے 37 ، ادرک چائنہ 70 ، بینگن 2 روپے کمی سے 18 ، کھیرا دیسی 3 روپے اضافہ سے 25 ، کھیرا فارمی 15 ، کریلے 30 ، پالک 10 ، لیموں دیسی سپیشل 30 روپے اضافہ سے 185 ، لیموں دیسی ( دوم ) 15 روپے اضافہ سے 135 ، میتھی 6 روپے اضافہ سے 23 ، ماڑو 5 روپے اضافہ سے 16 ، بھلیاں رواں 14 روپے اضافہ سے 46 ، بند گوبھی 3 روپے کمی سے 13 ، پھول گوبھی 34 ، گھیا کدو 2 روپے کمی سے 18 ، گھیا توری 3 روپے اضافہ سے 55 ، سبز مرچ 5 روپے کمی سے 40 ، سبز مرچ موٹی 25 ، شملہ مرچ 18 ، اروی 5 روپے کمی سے 45 ، بھنڈی 5 روپے اضافہ سے 55 ، مٹر 15 روپے اضافہ سے 80 روپے کلو ہوگئے ۔