ترقیاتی منصوبوں میں اربوں کی بچت حکومت کا شاندار کارنامہ ہے: رائو ادریس خان

16 مئی 2016

مانگا منڈی( نامہ نگار) مسلم لیگ کے سینئر رہنما رائو محمد ادریس خاں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ترقیاتی منصوباں کی اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت تکمیل پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت فلاح عامہ کے منصوبوں کو بالکل شفاف اور بروقت تکمیل کو یقینی بنا رہی ہے،انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں 215ارب روپے کی بچت کو مسلم لیگ ن کا شاندار کارنامہ قرار دیا۔