سیلفی لینے کے شوق میں نوجوان نے 126سال پرانا مجسمہ توڑ دیا

16 مئی 2016

لندن(نیٹ نیوز) کبھی کبھی سیلفی لینے کا یہ جنون مہنگا بھی پڑسکتا ہے۔جی ہاں، ایسا ہی ایک واقعہ پرتگال میں پیش آیا، جہاں ایک منچلے نوجوان نے سیلفی لیتے ہوئے 126 سال پرانا مجسمہ توڑ دیا۔ نوجوان مجسمہ کے پائیدان پر چڑھ کر سیلفی لینے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک وہ مجسمہ گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔