اٹلی: نوجوان نے ایک منٹ میں سر سے 65کنکریٹ بلاکس توڑ کر ریکارڈ قائم کردیا

16 مئی 2016

روم(نیٹ نیوز)اٹلی میں ہونے والے ٹی وی شو کے دوران ایک باصلاحیت شخص نے مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے اس ماہر نوجوان نے تیزی سے اپنے سر کے ذریعے ایک منٹ میں 65 کنکریٹ بلاکس توڑ کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ہے۔