فرانس: دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز نے سفر کا آغاز کر دیا

16 مئی 2016

سینٹ نزائرے (اے ایف پی) فرانس میں دنیا کے سب سے بڑے کروز بحری جہاز ”ہارمنی آف دا سیز“ نے سفر کا آغاز کر دیا۔ 120000 ٹن وزنی جہاز کے سفر کے آغاز پر ہزاروں لوگ جمع تھے۔ 66 میٹر چوڑا بحری جہاز دنیا کا سب سے چوڑا جہاز ہے۔ اس کی لمبائی 362 میٹر ہے جو ایفل ٹاور کی لمبائی سے 50 میٹر زیادہ ہے۔