آسٹریلیا میں5 مشتبہ جہادیوں پر فرد جرم عائد

16 مئی 2016

سڈنی(اے پی پی) آسٹریلوی پولیس نے اْن 5 شہریوں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے جو عسکریت پسند تنظیم داعش میں شامل ہونے کے لیے سفر شروع کرنے والے تھے۔ یہ پانچوں شام پہنچنے کے لیے موٹر بوٹ کے ذریعے پہلے انڈونیشیا پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ وہ انڈونیشیا سے فلپائن پہنچ کر شام جانے کی پلاننگ کیے ہوئے تھے۔ ان پانچوں افراد کی عمریں21اور31 برس کے درمیان ہیں۔