عراق میں داعش کا گیس فیکٹری پر خودکش حملہ 14 افراد ہلاک زخمی

16 مئی 2016

بغداد(آئی این پی )عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی نواحی علاقے گیس فیکٹری پر خودکش حملے میں 14 افراد ہلاک اور21زخمی ہوگئے ،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمالی نواحی علاقے تاجی میں یہ حملہ اتوار کی صبح چار بجے کے قریب کوکنگ گیس فیکٹری میں کیا گیا ۔پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارودی سے بھری گاڑی فیکٹری کے مرکزی گیٹ سے ٹکرائی جس کے بعد ایک دوسری گاڑی میں سوار6کے قریب خودکش حملہ آور اندر داخل ہوگئے جہاں انکی محافظوں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی ۔