شام :داعش کمانڈر ابو انصاری سمیت متعدد ہلاک : دہشت گردوں کو روکنے کیلئے ترک سرحد بند کی جائے : روس

16 مئی 2016

دمشق (اے پی پی) مشرقی شام میں جاری شامی فوج کے آپریشن میں داعش کا کمانڈر ابو محمد انصاری اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ ادھرروسی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی کے راستے دہشت گردوں کی شام میں دراندازی کو روکنے کیلئے ترک سرحد کو بند کرنا ضروری ہے۔