عزیر بلوچ کے انکشافات، سندھ پولیس افسروں کیخلاف کارروائی کا آغاز ایک ایس ایچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عزیر بلوچ کے انکشافات پر سندھ پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ شاہ فیصل تھانے کے ایس ایچ او بابرحمید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ہیڈکوارٹرز میں تعینات 5 افسروں کو بھی کام سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 ایس ایچ اوز اور ایک پولیس کانسٹیبل کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔