کشمور میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار کو آگ لگا دی
کشمور (نوائے وقت رپورٹ) کشمور میں نامعلوم افراد نے 35سالہ شخص کو موٹر سائیکل سمیت آگ لگا دی، متاثرہ شخص کا 70فیصد جسم جھلس گیا۔ 35سالہ اعتبار سولنگی موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ سترہ آر ڈی کے قریب نامعلوم افراد نے اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گئے۔