سشما سوراج نمونیا سے صحت یاب ہسپتال سے فارغ کردیا گیا

16 مئی 2016

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو طبعیت میں بہتری آنے پر تین ہفتوں بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے ڈسچارج کردیا گیا۔ 25اپریل کو 64سالہ سشما سوراج کو سینے کی جکڑن، بخار اور نمونیا کی علامات کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ایمس کے ڈائریکٹر ایم سی مشرا نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے سشما سوراج کو صحت مند قرار دیا۔