جاپان بھارت سے ملکر چاہ بہار بندرگاہ تعمیر کریگا: بھارتی میڈیا

16 مئی 2016

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جاپان بھارت کے اشتراک سے ایران کے شہر چاہ بہار کی بندرگاہ کی تعمیر کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جاپان ایران کے چاہ بہار بندرگاہ کی تعمیر میں بھارت کو شامل کرنے پر غور کررہا ہے اور اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ کے آخر میں ایران کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان چاہ بہار پورٹ کی تعمیر کے لیے ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی ایران کے شہر چاہ بہار کی بندرگاہ اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔ گوادر میں چین کی دلچسپی اور موجودگی کو دیکھتے ہوئے بھارت افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے چاہ بہار بندرگاہ کو گیٹ وے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔تاہم سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ جاپان کی جانب سے منصوبے کی تعمیر کا ٹھوس فیصلہ نہیں کیا گیا کیوں کہ جاپان اس سے قبل بھی چاہ بہار پورٹ کی تعمیر میں دلچسپی ظاہر کرچکا ہے۔ 

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...