بھارتی سپریم کورٹ نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے میں زندہ بچ جانیوالے پاکستانی شہری کی رہائی کیلئے حکومت سے جواب طلب کر لیا

16 مئی 2016

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ نے امرتسر جیل میں قید سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی شہری کی رہائی کے حوالے سے مرکز اور پنجاب سے فوری جواب طلب کرلیا۔ عرفان 18فروری2007 کو سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے میں زندہ بچ گیا تھا جسے بعد میں امرتسر جیل میں قیدکردیاگیا تھاجو اب تک وہاں قید ہے۔ عرفان کے والد محمد ظہور نے اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے دہلی کے وکیل کوکیس سونپا تھا۔