یوکرائن کی حسینہ نے گائیکی کا مقابلہ یورو وژن جیت لیا
سٹاک ہوم(بی بی سی) یوکرائن کی جمالہ نے رواں سال کا گائیکی کا یورو وژن مقابلہ جیت لیا ہے۔ یہ مقابلہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں منعقد ہوا تھا۔ روس کے سربراہ جوزف سٹالن کے دور حکومت میں کرائمیا میں ہونے والی نسل کشی پر مبنی گیت ’’1944‘‘ پر یوکرائن کو 534 پوائنٹس ملے۔ آسٹریلیا 511 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ فیورٹ روس 491 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔