رواں برس مجاہدین کی کارروائیوں میں 41اہلکار ہلاک ہوئے: بھارتی فوج

16 مئی 2016

سری نگر ( اے این این ) بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے رواں برس مجاہدین کی جانب سے کی گئی 18کامیاب کارروائیوں میں41 اہلکار ہلاک ہوئے ۔ ادھم پور میں قائم فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے جموں کشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول اور لداخ خطے میں چین کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک تفصیلی بیان جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ریاست کے مختلف علاقوں میں مجاہدین نے دراندازی کی مجموعی طور118کوششیں کیں جن میں سے33کوششیں کامیاب ہوئیں اور بقیہ کو فوج نے بروقت کارروائی عمل میں لاکر ناکام بنایا۔ترجمان کا تاہم کہنا تھا کہ بھارت اور چین کے درمیان کنٹرول لائن کی زمینی سطح پر نشاندہی نہ ہونے کے باعث غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ کرنل ایس ڈی گوسوامی نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر میں چینی فوج کی سرگرمیوں کا معاملہ مرکزی سرکار کی سطح پر بیجنگ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...