عمران فاروق قتل کیس‘ ویزے جاری نہ ہونے کے باعث جے آئی ٹی کی لندن روانگی موخر

16 مئی 2016

کراچی (آئی این پی) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کو ویزے جاری نا ہونے کے باعث ٹیم کی لندن روانگی موخر ہو گئی ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکاخیل کی سربراہی میں تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آج برطانیہ روانہ ہونا تھا۔ ٹیم میں شامل ڈائریکٹر شاہد حیات خان کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کو برطانوی ہائی کمیشن سے ویزے جاری نہیں ہو سکے جس سے روانگی کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا۔