کراچی: متحدہ رہنما فرحان شبیر کو جیل میں دل کا دورہ‘ ہسپتال منتقل‘ حالت تشویشناک

16 مئی 2016

کراچی(نوائے وقت نیوز) متحدہ کے رہنما فرحان شبیر کو جیل میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما فرحان شبیر کو 11 مارچ 2015ء کو نائن زیرو پر آپریشن کے دوران رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں ریمانڈ کے 90 روز پورے ہونے کے بعد جیل کسٹڈی کردی گئی تھی۔ فرحان شبیر ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔