کراچی کنٹینر سے 50 ہزار لٹر شراب پکڑی گئی‘ ڈرائیور نے ٹرک ایکسائز کی گاڑی پر چڑھا دیا‘ خود بھی مرگیا‘ افسر جاں بحق

16 مئی 2016

کراچی نوائے وقت رپورٹ) ایکسائز پولیس سندھ نے گزشتہ شام سپر ہائی وے پر ایک ٹرک پر چھاپہ مار کر 50 ہزار لٹر شراب برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش میں شراب سے بھرا کنٹینر ایکسائز کی گاڑی سے ٹکرا دیا حادثے میں ایکسائز افسر ارشد بلوچ اور ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔