چترال: مدرسے سے گھر آتے 3 لڑکیاں دریا میں گر گئیں، ایک جاں بحق 2لاپتہ

16 مئی 2016

چترال (این این آئی) مدرسے سے گھر آتے ہوئے ایک ہی محلہ کی تین لڑکیاں پل سے گر کر دریا برد ہو گئیں۔ ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ تحصیل مستوج کے علاقہ سلانڈور ریچ تورکہو کی رہائشی تین لڑکیاں نسرین بی بی، شہریہ، عطیہ بی بی، دریائے تورکہو کراس کرتے ہوئے پیدل پل پر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دریا میں گر گئیں۔ عطیہ بی بی کی لاش دریا سے برآمد کر لی گئی جبکہ دو بچیاں ابھی تک لاپتہ ہیں۔