کراچی میں فائرنگ، لاہور کا نوجوان جاں بحق‘ 3 دہشت گرد گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں لاہور کا رہائشی نوجوان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے بدر کمرشل ایریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ طاہر راحیل شدید زخمی ہوگیا تھا، اس نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول طاہر راحیل لاہور کا رہنے والا تھا اور اسکا قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جس کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔ ادھر اورنگی ٹائون میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص عبدالمالک زخمی ہوگیا۔ سی ٹی ڈی پولیس سول لائنز کی کارروائی ایک اصلی او ردو جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔ سی ٹی ڈی پولیس سول لائنز کے انچارج مظہر مشوانی کے مطابق ملزم عادل گورنر ہائوس کے شکایتی سیل میں تعینات تھا اور اپنے دو ساتھیون شہروز او رعدنان کے ساتھ خود کو سی ٹی ڈی پولیس کا اہلکا رظاہر کرکے جوئے سٹے او رجرائم کے دیگر اڈوں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ درخشاں پولیس کی خیابان راحت پر کارروائی تین ملزمان کو گرفتار کرکے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نادر علی ، مسلم او رشوکت سنگین نوعیت کے جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور اس بارے میں ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔