شاہ سلمان سے جان کیری کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

16 مئی 2016

جدہ ( آئی این پی ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے شعبے ، خطے کی صورت حال اور اس سلسلے میں پیش رفت کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو زیر بحث لایا گیا ۔ سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے کیری ویانا کے لیے روانہ ہوجائیں گے ۔ وہ ویانا میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور پھر نیٹو کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شریک ہونے کے لیے برسلز پہنچیں گے ۔ بعد میں وہ اپنے صدر کی ایشیائی دورے کے دوران ویتنام میں ان کے وفد میں شامل ہو جائیں گے ۔