سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں اربوں کی کرپشن، ایف آئی اے نے چیئرمین دیگر افسروں کی تفصیلات مانگ لیں

16 مئی 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں خوردبرد کی تحقیقات شروع کردیں۔ ایف آئی اے نے بورڈ چیئرمین، دیگر افسروں کی تفصیلات مانگ لیں۔ بورڈ کے سیکرٹری پر اربوں روپے خوردبرد کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے مزید 11افراد کی تفصیلات مانگ لیں۔ بورڈ کے افسروں پر 500کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔