مسلم لیگ ن کی طرف سے جاوید ہاشمی سے معاملات آگے بڑھانے کیلئے رواں ہفتہ پیش رفت کا امکان
ملتان (سپیشل رپورٹر) بزرگ سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی سے معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے مسلم لیگ ’’ن‘‘ کی جانب سے رواں ہفتہ پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’شریف فیملی‘‘ سے تعلق رکھنے والی کوئی اہم سیاسی شخصیت ان کے گھر آ سکتی ہے جس میں انہیں مسلم لیگ ’’ن‘‘ میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی جا سکتی ہے۔