ملتان: چیئرمین پی ٹی آئی کی آف شور کمپنی سامنے آنے پر مسلم لیگ ن کی ’’رو عمران‘‘ ریلیاں
ملتان (آئی این پی) عمران خان کی آف شور کمپنی سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے رو عمران رو ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کئے۔ لیگی خواتین کارکن بھی عمران خان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں، عمران خان سیاست سے مستعفی ہوں، لیگی خواتین نے عمران خان کو چوڑیاں پیش کردیں۔ اتوار کے روز مسلم لیگ (ن) نے ملتان میں مختلف مقامات پر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کیخلاف ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کئے۔ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام نون چوک شاہ رکن عالم میں لیگی رہنما تہمینہ نور اقبال کی قیادت میں رو عمران رو ریلی نکالی گئی، خواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔