پشاور: جناح پارک سے صوبے کا سب سے بڑا قومی پرچم غائب، رپورٹ طلب

16 مئی 2016

پشاور(این این آئی) گزشتہ دور حکومت میں جناح پارک پشاور میں 36 لاکھ روپے کی لاگت سے لگایا خیبر پی کے کا سب سے بڑا پرچم غائب کر دیا گیا۔ دوسری جانب پشاور کے ضلع ناظم محمد عاصم ارباب کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کا نظام گزشتہ 6 ماہ سے خراب ہے اور اسے اپنے اصل ڈیزائن میں برقرار رکھنا بھی مشکل ہے۔ عاصم ارباب کا کہنا تھا کہ خراب ڈیزائن کی وجہ سے جھنڈے کی بار بار مرمت بھی کرائی گئی لیکن مرمت کے باوجود ڈیزائن کی وجہ سے جھنڈا خراب ہوتا رہا اور اب بھی قومی پرچم کی سابقہ حالت بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ انتظامیہ سے 4 روز کے اندر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...