اپریل میں کنٹرول لائن پار کرنیوالے 3دراندازوں کو ہلاک کیا، بھارتی دعویٰ

16 مئی 2016

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں نے دعوی کیا ہے کہ اپریل میں اعلی تربیت یافتہ 18عسکریت پسند لائن آف کنٹرول پار کرکے کشمیر میں داخل ہوئے جن میں سے 3 کو ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم بھارتی آرمی نے کہا ہے کہ صرف 10 عسکریت پسند داخل ہوئے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ 12دہشت گرد لائن آف کنٹرول پر واقع گائوں دردپورہ کے ذریعے داخل ہوئے جبکہ 6 دیگر دہشت گرد17اپریل کو لولاب کی طرف سے داخل ہوئے۔