حیدر آباد میں رینجرز کے چھاپے، متحدہ زونل کمیٹی کے 3ممبران گرفتار

16 مئی 2016

حیدر آباد (آئی این پی) رینجرز نے اتوار کی صبح حیدر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے 3ممبران اور اے پی ایم ایس او کے سیکٹر آرگنائزر کی غیر موجودگی میں اْن کے والد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے گزشتہ صبح سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے زونل کمیٹی کے تین اراکین سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اور راحیل فہیم کو اْن کے گھروں سے گرفتار کر لیا،رینجرز نے ایم کیو ایم کے طلبا ونگ ’’اے پی ایم ایس او‘‘ کے سیکٹر آرگنائزر علی رضا وکیل کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تاہم اْن کی غیر موجودگی پر علی رضا کے والد محمد وکیل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ رینجرز نے مزید کاروائی کرتے ہوئے گرونگرکے علاقے میں ’’اے پی ایم ایس او‘‘ کے سابق سیکٹر ممبر عامرخانزادہ کے گھرپر بھی چھاپہ مارا،اْن کے نہ ملنے پر رینجرز نے ان کے بھائی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ بعد ازاں رینجرزنے حالی روڈکے علاقے میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے نعیم چھیپا اور شبیر گدی کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...