کوئٹہ میں کرپشن کیخلاف بلوچستان متحدہ محاذ کی جنازہ بردار ریلی

16 مئی 2016

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان متحدہ محاذ کے وائس چیئرمین شمس مینگل کی قیادت میں اتوار کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے کرپشن کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے کرپشن کے فرضی جنازے اٹھارکھے تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی۔ ریلی کے شرکاء سے شمس مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کرپشن ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھرسے کروڑوں روپے کی برآمدگی سے یہ ٖظاہر ہوچکا ہے کہ موجودہ حکمران اور بیورو کریسی کرپشن میں ملوث ہے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔