اسلام آباد: گاڑی سے بھاری اسلحہ منشیات برآمد، 2 افراد گرفتار

16 مئی 2016

اسلام آباد (آئی این پی) خیبر پی کے سے پنجاب میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے63 پستول دو کلاشنکوفیں اورہزاروں گولیاں برآمد کرلیں۔ اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس نے چیکنگ کے دوران کلٹس گاڑی کو روکا جس میں ندیم اللہ اور کامران سوارتھے۔ پولیس نے تلاشی پرگاڑی سے63 پستول دوکلاشنکوفیں چارایم فوررائفلیں۔ آٹھ بندوقیں اٹھارہ رپیٹراور ہزار گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزموں سے اسلحہ کے علاوہ تین کلوچرس بھی برآمد ہوئی۔ ملزمان یہ اسلحہ کے پی کے سے پنجاب سمگل کررہے تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔