مظفرگڑھ: زیادتی کی کوشش، ملزم نے خاتون کو آگ لگا دی، ہسپتال منتقل

16 مئی 2016

مظفرگڑھ (نوائے وقت رپورٹ) چوک قریشی مظفرگڑھ میں نامعلوم شخص نے خاتون کو آگ لگا دی۔ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزم نے گھر میں داخل ہوکرزیادتی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔