ننکانہ صاحب: بجلی چوری کرنے، کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں سابق ایم پی اے آغا علی حیدر کیخلاف مقدمہ، 48 لاکھ سے زائد کا ڈیٹیکشن بل بھجوا دیا گیا

16 مئی 2016

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ایس ڈی او لیسکو سیدوالامحمدحسن نے بجلی چوری کرنے، کارِ سرکار میں مداخلت کرنے اور لیسکو عملہ کو یرغمال بنانے کے الزام میں سابق ایم پی اے آغا علی حیدر کے خلاف مقدمہ درج کرواکر 48 لاکھ روپے سے زائد ڈیٹکشن بل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چار ایس ڈی اوز اور 30 واپڈا ملازمین پر مشتمل واپڈا کی ٹیم نے 26 لاکھ روپے کے واجبات کی بقایاجات کی وصولی کیلئے چک حیدر آباد گئے اور وہاں سے دو ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمر بجلی اتار لئے اسی دوران سابق ایم پی اے آغا علی حیدر کے ملازمین نے انہیں یرغمال بنالیا۔ ایس ڈی او لیسکو سید والا محمد حسن نے تھانہ سیدوالا میںآغا علی حیدر کے خلاف کار سرکارمیں مداخلت کرنے، عملہ کو یرغمال بنانے اور بجلی چوری کرنے کے الزام میں سابق ایم پی اے آغا علی حیدر سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے علاوہ انہیں 48 لاکھ 74 ہزار 976 روپے کا ڈیٹکشن بل بھجوا دیا ہے۔