پنڈی بھٹیاں: باراتیوں کی بس رکشہ کو بچاتے ہوئے الٹ گئی‘ 50 سے زائد زخمی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) شور کوٹ سے واپس آنے والی باراتیوں سے بھری بس نمبری BSA/092 بھوبھڑا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کوکراس کیا تو سامنے سے آنے والے رکشہ کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی 50سے زائد افراد زخمی ہو گئے، لاہور کا محمد طاہر جو اپنی بارات کو لیکر شور کوٹ گیا تھا، شورکوٹ سے باراتیوں کی بس واپس لاہور جا رہی تھی کہ جب وہ بھوبھڑا کے قریب پہنچی تو آگے جانے والے ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کیا تو سامنے سے رکشہ آگیا رکشہ کو بچاتے ہوئے بس اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں 50سے زائد افراد جن میں بچے ،جوان، مرد، خواتین جن میں علی حیدر،صابر،زاہد،محمد طفیل،محمد طارق،محمد نصیر ،محمد نذیر ،محمد راشد ،ثمینہ وہاب،ذبیر،محمد جنید،نوید،عروج،شاہین بی بی وغیرہ شامل ہیں شدید ذخمی ہو گئے اسی اثناء میں پولیس موبائل،ریسکیو 1122،ٹی ایچ کیو کی ایمبولینسز ،پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں پہنچایا جن کو ٹی ایچ کیو میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ دس سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔