شاہ پور صدر: مہندی کی تقریب کے دوران منہ میں پٹرول ڈال کر آگ نکالنے کا کرتب دکھاتے 2 نوجوان جھلس گئے

16 مئی 2016

شاہ پور صدر (نامہ نگار) مہندی کی تقریب میں دو نوجوان مدثر اور محمد عمر سکنہ پھلروان منہ سے آگ نکالنے کا کرتب دکھاتے ہوئے بری طرح جھلس گئے ۔ ریسکیو 1122نے انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہپور پہنچایا، چہرے ، منہ کے اندرونی اعضاء جل گئے، مخدوش حالت کے پیش نظر سرگودہا بھجوا دیا گیا۔ طارق کی شادی کی تقریبات کے دوران گذشتہ رات اس کے عزیز و اقارب کوٹ بھائی خان سے مہندی لے کر آئے۔ دو نوجوانوں نے منہ میں پیٹرول ڈال کرآگ نکالنے کا مظاہرہ دکھانا چاہا تو آگ قابو سے باہر ہو گئی۔