لاہور میں بچے‘ کاہنہ‘ مریدکے‘ فاروق آباد‘ حبیب آباد: 2 بچیوں‘ 2 لڑکیوں سے زیادتی

16 مئی 2016

لاہور+ کاہنہ+ فاروق آباد+ شیخوپورہ+ مریدکے+ حبیب آباد (نامہ نگاران + نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور میں 6 سالہ بچے کاہنہ‘ مریدکے میں 2 بچیوں‘ فاروق آباد‘ حبیب آباد میں 13 سالہ سمیت 2 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں اوباش نوجوان نے محلے دار 6 سالہ بچے سے زیادتی کر ڈالی جس پر بچے کے ورثاء اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ دنیا پور لودھراں کا مقرر عباس اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پولیس چوکی نادرہ آباد‘ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ خاور ٹاؤن میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اس کا 6 سالہ بیٹا مکرم عباس گلی میں کھیلنے گیا اس نے بتایا اس سے عمران نوجوان نے غلط حرکات کی ہیں۔کاہنہ میں اوباش نے 11 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقدمہ درج ملزم گرفتار کر لیا۔ کاہنہ کے علاقہ گجومتہ کے فیض اللہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا گھر میں ضلع خانیوال سے آئے مہمان 32 سالہ شہباز نے اس کی چھوٹی بیٹی گیارہ سالہ اقراء کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ کاہنہ پو لیس نے بچی کے والد فیض اللہ کی درخواست پر مقدمہ در ج کرکے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ فاروق آباد کی آبادی سُچا سودا میں کار سواروں نے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے ویرانے میں لیجاکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ محنت کش محمد ظفر کی 13 سالہ بیٹی (ف) اپنی خالہ کے گھر جارہی تھی صبح 9 بجے کے قریب دو نامعلوم کار سواروں نے (ف) کو زبردستی اغوا کرلیا اور قریبی کھیتوں میں لیجاکر اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔13 سالہ (ف) کے والد ظفر نے میڈیا کو بتایا ان کی بیٹی اپنی خالہ کے گھر جا رہی تھی۔ مریدکے میں 12 سالہ بچی سے 22 سالہ نوجوان کی زیادتی‘ اہل محلہ نے خوب درگت بنائی ملزم فرار ہو گیا مقدمہ درج‘ مریدکے نارنگ روڈ چونگی کے علاقہ میں ثمینہ نامی 12 سالہ بچی اکیلی تھی محلہ کے اوباش 22 سالہ ملزم نے اسے گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔ اہل محلہ نے بچی کے ورثا کے ہمراہ شدید احتجاج کرکے خادم اعلیٰ سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔ محلہ کاشف چوک کے نیامت کی دختر کائنات کے ساتھ ملزم ند یم نے شادی کا و عدہ کیا اور اسے بلوا کر اپنے ساتھیو ں امین، نوید، قربان کی موجودگی میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم امین کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ علاوہ ازیں نمائندہ خصوصی کے فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں 12 سالہ لڑکے سے زیادتی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق محلہ عثمان غنی کے عباس شاکر کا بارہ سالہ رشتہ دار اسد علی بازار میں کھیل رہا تھا عرفان اس کو ورغلا کر ویران جگہ پر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...