عمرکوٹ : ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سمیت 8زخمی
عمرکوٹ(آئی این پی) رتنور روڈ پر کار اور جیپ کے تصادم میں دو افراد جاں بحق اور پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی رہنما ڈاکٹر شگفتہ کے شوہرڈاکٹر نیاز سمیجو اور تھر کے رہائشی موٹو راھموں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ڈاکٹر شگفتہ اور ان کی دو بچیوں سمیت آٹھ افراد شامل ہیں۔ ڈاکٹرنیاز اور ڈاکٹرشگفتہ اپنے گائوں سے عمرکوٹ آرہے تھے کہ تیس نمبر تلاء کے مقام پر ان کی کار کا مخالف سمت میں آنے والی جیپ سے ٹکرہوگئی۔ڈاکٹر شگفتہ سمیت چھ زخمیوں کو حیدرآباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔