سوات: گاڑی دریا میں گر گئی‘ خاتون سمیت 5 افراد ڈوب گئے‘مچھ نہر میں نہاتے2 افراد جاں بحق

16 مئی 2016

سوات+ مچھ (نوائے وقت رپورٹ) مانکیال سوات میں گاڑی دریا میں جاگری جس سے خاتون سمیت 5 افراد ڈوب گئے۔ ایک بچے کی نعش نکال لی گئی جبکہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ادھر مچھ کے علاقے پیر غائب میں نہر میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 2افراد جاں بحق جبکہ 2 کو زندہ بچا لیا گیا۔