امریکی ریاست جارجیا میں ایئر شو کے دوران طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

16 مئی 2016

جارجیا (آئی این پی) امریکی ریاست جارجیا میں ائرشو کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا، تماشائیوں نے حادثے کی ویڈیو محفوظ کر لی۔ اٹلانٹا میں ایئر شو جاری تھا کہ اس دوران پائلٹ نے خطرناک کرتب دکھایا اور دوسرے طیارے کے قریب سے گزرا۔ اسی کرتب میں طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرانے سے تو بچ گیا لیکن اونچائی پر جا کر زمین پر آگر ا اس میں آگ لگ گئی۔
امریکہ / طیارہ تباہ