مردان: کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 7 بچے بے ہوش

16 مئی 2016

مردان (آئی این پی) مردان کے علاقے گلشن آباد میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے سات بچے بے ہوش ہوگئے‘ طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو مردان کے علاقے گلشن آباد میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے وہاں موجود سات بچے بے ہوش ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔