دہشت گردی اور موسمی تبدیلی سب سے بڑا عالمی خطرہ ہے، بھارتی وزیراعظم

16 مئی 2016

نئی دہلی(اے این این ) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دہشت گردی اور موسمی تبدیلی کو موجودہ دور میں سب سے بڑا عالمی خطرہ قرار دے دیا ۔گزشتہ روز وچار مہاکمبھ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور موسمی تبدیلی دنیا کے لئے سب سے بڑا بحران اور خطرہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس بحران کے حل کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر اکاون نکاتی فارمولہ بھی جاری کیا اور کہا کہ یہ نکات دنیا کو درپیش تمام بحرانوں کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔