گجرات : دوستوں نے 16سالہ لڑکے کو قتل کر کے نعش نالے میں پھینک دی

16 مئی 2016

گجرات (نامہ نگار) تھانہ صدر گجرات کے علاقہ غازی چک کے لڑکے کو قتل کر کے نعش قریبی نالے میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لینے کے بعد چھ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ غازی چک کے سولہ سالہ علی کو اس کے گائوں کے دوستوں عمران ضیاء ولد ضیاء اللہ، عثمان ولد اصغر علی، سجیل احمد ولدعلی احمد، محمد سلیمان ولد نواب خان ، حبیب احمد، بشیر احمد قوم جٹ نے گھر سے نہانے کے بہانے بلا کر اس کو قتل کر کے اور ناک کان کاٹ کر نعش کو بوری میں بند کر کے سماں گائوں کے قریب واقع گندے نالے میں پھینک دی، چند روز بعد تھانہ صدر پولیس نے نعش کو برآمد کر لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا، صدر پولیس نے مقتول علی کی والدہ سیمہ بی بی کی رپورٹ پر نامزد ملزم عمران، عثمان، سجیل احمد، محمد سلیمان، حبیب احمد، بشیر احمدکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقتول علی کی والدہ سیمہ بی بی نے میڈیا کو بتایا ملزموں نے میرے بیٹے علی کو نہانے کے بہانے گھر سے لے جاکر اسے قتل کیا ہے ۔ مجھے انصاف دیا جائے۔