جڑانوالہ: سیم نالے سے باپ اور 2 بیٹوں کی نعشیں برآمد
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار) تھانہ صدر کے نواحی گاؤں میں سیم نالے سے باپ اور 2 بیٹوں کی نعشیں برآمد، شناخت ہوگئی۔ مرنے والوں میں اکبر علی اس کا بیٹا شاہد اقبال، ندیم اقبال شامل ہیں۔تینوں 65 آر۔ بی تھانہ بلوچنی کے رہائشی ہیں اور پانچ روز قبل 10 مئی کو عدالت پیشی پر آ رہے تھے کہ راستے میں ان کو مبینہ طور پر لیاقت شوکت امتیاز یونس وغیرہ 13 افراد نے اغواء کر لیا تھا اور قتل کرنے کے بعد نعشیں 96ر۔ب تھانہ صدر میں سیم نالہ میں پھینک دیں اور تینوں مرنے والوں پر دو سال قبل شہزاد نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ بلوچنی میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مقتول اکبر علی کے بیٹے ظفر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔گلی سڑی نعشیں برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کھرڑیانوالہ روڈ تھانہ صدر کی حدود میں سیم نالے سے کئی دن پرانی گلی سڑی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔