شیخوپورہ : جی ٹی روڈ پر ہوٹل میں چھاپہ‘ 30 لڑکے لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں گرفتار

16 مئی 2016

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)فیروزوالہ پولیس نے جی ٹی روڈ پر ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر 30 لڑکیوں اور لڑکوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کرلیا اور موقع سے شراب کی بوتلیں، اور دیگر نشہ آور اشیاء اپنے قبضہ میں لے لی گئیں۔ واقعہ کے مطابق ہوٹل مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کے قریبی رشتہ دار کا بتایا گیا ہے۔ مذکورہ ہوٹل کچھ عرصہ سے قحبہ خانہ کی شکل اختیار کرچکا تھا جہاں لڑکے اور لڑکے اور لڑکیاں آتے تھے۔ گزشتہ روز فیروزوالہ پولیس نے چھاپہ مارا تو ہوٹل کے مختلف کمروں میں 16 لڑکیاں اور 14 لڑکے پکڑے گئے۔