تحریک انصاف کے خواتین ونگ نے اتوار کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج سے معذرت کر لی

16 مئی 2016

لاہور (خبرنگار) تحریک انصاف کے خواتین ونگ نے اتوار کو احتجاج سے معذرت کرتے ہوئے چھٹی کا مطالبہ کر دیا۔ خواتین ونگ نے پانامہ لیکس پر پنجاب اسمبلی کے باہر روزانہ ایک گھنٹہ احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ خواتین کا موقف ہے کہ اتوار فیملی ڈے ہے احتجاج کیلئے نہیں آسکتیں۔