ترکی میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے حملوں میں 48 سکیورٹی اہلکار ہلاک
انقرہ (اے پی پی) جنوب مشرقی ترکی میں پی کے کے، کے حملوں میں 48 فوجی ہلاک ہو گئے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرقی ترکی میں واقع صوبے حکاری میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترک فوج کے ٹھکانوں پر پی کے کے، کے حملوں میں ترکی کے کم از کم48 فوجی ہلاک ہو گئے۔ پی کے کے، نے عراقی کردستان کی سرحد پر واقع ترکی کے صوبے حکاری میں ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی لاشوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے ترکی کی فوج نے پی کے کے، کے خلاف حالیہ برسوں کا سب سے بڑا آپریشن شروع کرتے ہوئے ہفتے کے روز جنوب مشرقی ترکی اور شمالی عراق میں پی کے کے، کے اٹھانوے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔