سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 90کلو میٹر تھی، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔