انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی آج دستور ترمیمی بل پر غورکر ے گی

16 مئی 2016

اسلام آباد (اے پی پی) انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی آج اپنے 17ویں اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلقہ دستور ترمیمی بل کے مسودہ پر غور کر ے گی۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ایک بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ آج ہی آفتاب شیرپائو کی صدارت میں قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں بلاک کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ سے متعلقہ مسائل پر بھی غور کیا جائیگا۔