فضائی آلودگی: عالمی ادارہ صحت نے پشاور کودنیا کا دوسرا اور راولپنڈی کو چوتھا بدترین شہر قرار دیدیا

16 مئی 2016

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کا دوسرا اور راولپنڈی کو چوتھا بدترین شہر قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے بیس آلودہ ترین شہروں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ دنیا کے بیس آلودگی والے شہروں میں نائیجیریا کا اونیتاشا پہلے‘ پاکستان کا پشاور دوسرے‘ ایران کا زیبل تیسرے اور پاکستان کا ہی راولپنڈی چوتھے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں نائیجیریا کا کادونا پانچویں اور سعودی عرب کا ریاض ساتویں نمبر پر ہے۔ جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی لسٹ میں 14 ویں نمبر پر ہے۔